5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شدت پسند دوبارہ متحرک ہو گئے،محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ
جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس حکام کو خبردار کیا ہے کہ شدت پسند وقفے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ توہین رسالت قانون پر تنقید کی وجہ سے مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کا خدشہ ہے اورشدت پسند اقلیتی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔خاص طور پرراولپنڈی، اسلام آباد میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ہے،مراسلے کے مطابق سرکاری تنصیبات پر حملے بھی خارج ازامکان نہیں اس لیے موثر سیکیورٹی انتظامات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔