تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈاکٹر صغیر نے جناح اسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے بدھ کے روز جناح اسپتال کا دورہ کیا اور ملیر میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیر یت دریافت کی۔انہوں نے زخمیوں سے افسوسناک دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں اور اسپتال کے عملے کو زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ بعدازاں زخمیوں کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بم دھماکے کرنے والے دہشت گردسفاک ہیں اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد سیکٹریونٹ 164 ایلڈ زونگ کمیٹی کے رکن سلیم محمد کے والد نور محمد،نارتھ کراچی سیکٹریونٹ34 1ایلڈز ونگ کمیٹی کے جوائنٹ انچار ج مقصود خان کی والد ہ محترمہ انوری بیگم ،ملتان زون ڈسٹرکٹ بھاولنگر کی کمیٹی کے رکن جمشید راٹھور ،کی والدہ رحمت بی بی ،ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشر ف کالونی کے جوائنٹ انچارج محمد عمران خان کے والد سلیم خان،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ/A 137 کے جوائنٹ انچارج سعید الحق کے بڑے بھائی ایس ایم ابرار الحق ،نیوکراچی سیکٹر یونٹ 143/Aکے جوائنٹ انچارج محمد نوید خان کی والدہ محترمہ راشدہ خاتون، ملیر سیکٹر یونٹ 95کے کارکن محمد حسین کے والد غیور حسین زیدی،گجرانوالہ زون ڈسٹر کٹ گجرات کے ممبرعاصم شاہ کے والد سیّد محمود حسین شاہ،بز نس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے کارکن فر خ احمد کے والد انوا ر احمد ،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 117کے کارکن اور ریسرج ایڈوایزی کونسل کے ممبر کے ایس مجاہد خان بلو چ ،کی والدہ محترمہ نور جہاں،متحدہ آرگنائز نگ کمیٹی محمود آباد سیکٹر یونٹ 2کے کارکن پروفیسر جاوید بابر کی بیٹی بینش برلاس ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 154 کے کارکن محمد سلیم صدیقی کے بھائی محمد عامل صد یقی اور ایم کیوایم ملتان زون ڈسٹر کٹ پاکپتن کے انچارج نواز ش علی وڑایچ کے چچا وراثت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.