تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر میں مظاہروں پرپابندی لگا دی گئی

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر میں گزشتہ روز ہزاروں افراد کے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد حکومت نے کسی بھی طرح کے احتجاج پر پابندی لگا دی ہے ، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔ تیونس کے بعد مصر میں حسنی مبارک کے خلاف بھی احتجاج زور پکڑ رہا ہے ، منگل کو ہزاروں افراد نے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں صدر حسنی مبارک سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیاتھا ۔ حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مظاہروں کو روکنے کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ۔ تمام اہم سرکاری عمارتوں اور شاہراؤں پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ بدھ کی صبح اسکندریہ، سوئز اور دیگر شہروں میں مظاہریں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج بھی کیا ۔ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں اجتماع ، جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرین کو دیکھتے ہی گرفتار کر لیا جائے ۔جبکہ ایک دوسرے کو مظاہروں میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے سوشل ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.