تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دنیا کے سب سے بڑے آ تش فشاں کے پھٹنے کا امکا ن ، ماہرین

جنگ نیوز -
واشنگٹن …ماہرین ارضیات نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے آ تش فشاں کے مستقبل قریب میں پھٹنے کا امکا ن ہے، جس سے دو تہا ئی امریکہ تبا ہ ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سا لوں میں اس آ تش فشا ں میں مو جو د لا وے کے کھو لا ؤ میں انتہا ئی اضا فہ ہوچکا ہے اور گز شتہ تین سا لو ں سے اس کی بیر و نی سطح ہر سا ل تین انچ اوپر آ رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق امریکی ریاست Woyming کے Yellowstone National Park میں مو جود دنیا کے اس سب سے بڑا آ تش فشا ں کے پھٹنے سے ہو نے والی تبا ہی آ ئس لینڈ کے آ تش فشا ں سے کہیں زیا دہ ہو گی جس کے با عث امریکا کے بیشر حصوں میںآ ب و ہو ا طویل عر صے کے لیے زہریلی ہو جا ئے گی اور لا کھو ں انسا نو ں کو نقل مکانی پر مجبورہو نا پڑ سکتاہے۔ایک محدود اندا زے کے مطا بق اس آ تش فشا ں سے نکلنے والالا وا ایک ہزار میل تک پھیل سکتا ہے جس کی تہہ دس فٹ تک اونچی ہو گی ۔واضح رہے کہ آخر ی بار یہ آ تش فشا ں ستر ہزار سا ل قبل پھٹا تھا تا ہم یہ عمل نہا یت معمو لی نو عیت کا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.