5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اوپرا ونفرے کو چھیا لس سال بعد ا ن کی بہن مل گئیں
جنگ نیوز -
واشنگٹن …معجزا ت صرف کہانیوں اور فلموں میں ہی نہیں بلکہ حقیقت میں بھی ہو تے ہیں ۔مشہور امریکی ٹی وی میزبا ن اوپرا ونفر ے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جنہیں چھیا لیس (46)سا ل بعد ان کی بہن مل گئیں ۔ گزشتہ ہفتے نشر ہو نے والے Oprah Winfrey Show میں انہوں نے اپنی سوتیلی بہن Patricia کا تعار ف کر ایا جن کے بار ے میں اوپر ا ابھی تک لا علم تھیں۔Patricia کی پید ائش سے قبل ان کی والدہ اور اوپر اکے والدمیں علیحدگی ہو چکی تھی اوران کی پیدا ئش کے بعد والدہ نے انہیں دو سرے خا ندان کو گو د دے دیا تھا ۔ Patricia نے جب اپنے اصلی والدین کا سر اغ لگانے کے کو شش کی تو s Adoption Paper میں در ج تفصیلا ت اور حا ل ہی میں Oprah کی والدہ کاایک ٹی وی انٹرویو سن کر ان پر انکشا ف ہو ا کہ وہOprah کی بہن ہیں اور ان کے DNA ٹیسٹ نے بھی اس با ت کو در ست ثا بت کر دیا ہے۔