تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کاجول،تبو اور عرفان خان کو پدما شری ایوارڈ دینے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شامل کاجول اور تبو سمیت اداکار عرفان خان کو آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ملک کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئینز میں سے ایک کاجول نے اپنے فلمی کیرےئر کا آغاز17سال کی عمر سے کیا اور بالی ووڈ کو بیشمار کامیاب فلمیں دیں جبکہ اداکار عرفان خان اور ورسٹائل اداکارہ تبو نے بھی کئی آرٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔انڈین فلم انڈسٹری کے لیے ان اداکاروں کی گراں قدر خدمات پر آج انہیں بھارت کے انتہائی معتبر سویلین اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.