5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اے آر رحمن ایک بار پھر آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کے آسکر ایوارڈیافتہ موسیقار اے آر رحمن کو ایک بار پھر 83ویں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔اے آر رحمن کی نا مزدگی ہالی وڈ فلم”127 Hours“ کی مو سیقی پیش کرنے پردو کیٹگریز میں کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل بھی فلم”Slumdon Millionaire“میں بھی بہترین میوزک پر 2009ء میں آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر مشہور برطانوی فلم ساز ڈینی بوائل ہیں اور اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو ایک پہاڑ کی چوٹی سرکرنے کی مہم کے دوران گر کر ایک غار میں پھنس جاتا ہے اور اس کے لیے اپنی جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔