تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں27لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کاہدف مکمل کرلیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی…سٹی گورنمنٹ کراچی نے تین روزہ پولیوفری مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 27لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کاہدف حاصل کرلیاہے۔یہ بات ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے سوک سینٹر میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔انہوں نے تشویش ظاہرکی کہ پاکستان ان چارممالک میں شامل ہے جہاں پولیووائرس پھیل رہاہے۔ڈی سی او کراچینے بتایاکہ تین روزہ مہم میں ساڑھے 5 ہزار تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز نے110سپر وائزرکی زیرنگرانی گھرگھر جا کربچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے۔اجلاس میں خسرہ کے خاتمے کے لیے بھی مہم شروع کرنے پربھی غور کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.