تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عمران فاروق قتل کیس، ایک زیرتفتیش ملزم ضمانت پر رہا

جنگ نیوز -
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور سینئر رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کے کیس میں ایک زیرتفتیش ملزم کو ضمانت پررہا کردیا گیا جبکہ مزیدایک ملزم سے ِتفتیش جاری ہے۔لندن پولیس کے مطابق ملزم کوقتل اورڈکیتی کے شبہ میں حراست میں لیاگیاتھا اور عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش جاری ہے،لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس تفتیش کادائرہ مزیدبڑھادیاگیا۔ ابھی ایک ملزم زیر تفتیش ہے مگر قانونی وجوہات کے باعث ملزم کانام ظاہرنہیں کیاجاسکتا۔ ملزم کو6جنوری کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیاتھا۔جیو نیوز نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالتی کاغذات میں ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا ملزم منصورخان ہے جو زیر تفتیش ملزم کا دوست ہے۔ یادرہے کہ لندن کے علاقے ’ ایجوئر‘ میں عمران فارقو کوان کے گھر کے قریب16 ستمبر2010 کو چاقوؤں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ان پر حملہ جمعرات کو برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا انسدادِ دہشت گردی یونٹ اس قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.