5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چار ہزارملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے،ایم ڈی کے ای ایس سی
جنگ نیوز -
کراچی…منیجنگ ڈائرکٹر کے ای ایس سی تابش گوہرکا کہناہے کہ چار ہزار سے زاید ملازمین کوحکومتی حکم نامے پربحال ضرور کیا لیکن انہیں نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر کے ای ایس سی تابش گوہر نے ان خیالات کا اظہارصحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ مناسب وقت پردوبارہ گولڈن ہینڈ شیک کی اسکیم متعارف کرائیں گے اورغیر پیداواری شعبے کے چار ہزار سے زائد ملازمین کو نئی حکمت عملی کے تحت نکالیں گے،تابش گوہرکاکہنا تھا کہ کسی کوبے روزگا ر کرنا نہیں چاہتے لیکن ادارے کی فعالیت اور بہتری کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کوروزگار کی فراہمی ہماری نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے۔تابش گوہر نے متنبہ کیاکہ انتظامی فیصلوں کی عملدرآمد میں آئندہ بھی مداخلت کی گئی تو مزید سرمایہ کاری نہیں کی جاسکتی۔