تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک بھارت صرف ایک ملاقات میں ختم نہیں ہوسکتے، بھارتی وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل گزشتہ62 سال سے ہیں جو وزرا خارجہ یا سیکریٹری خارجہ کی ایک ملاقات میں ختم نہیں ہوسکتے۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ کچھ مسائل کو پیچھے رکھ کر معاشی ایجنڈے پر بات چیت کرنی چاہیے۔نئی دہلی کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات اورتمام مسائل پر بات کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، دونوں ملکوں کو اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا اور قدم بہ قدم آگے کی طرف بڑھنا ہوگا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ2004 کے مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے،ممبئی حملوں نے انہیں سخت نقصان پہنچایا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.