تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس انکشافات، سفارتکاری پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں،روس

جنگ نیوز -
ڈیوس ... روسی صدر دیمتری میدودوف نے کہا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات عالمی سفارتکاری پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں وکی لیکس ویب سائٹ پر امریکی خفیہ دستاویزات کے اجرا کے بارے میں دیمتری میدود نے بتایا کہ یہ سارا قصہ بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوا ہے اور مستقبل میں بھی اس کے عالمی سفارتکاری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کام اگرچہ غیر قانونی ہے مگر ان سے صحتمند عالمی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ روس سے متعلق کوئی نیا انکشاف نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وکی لیکس سے خوف زدہ نہیں ۔روسی صدر نے بتایا کہ ذرایع ابلاغ کی ترقی نے لوگوں کو اس طرح مربوط کردیا کہ کوئی بات زیادہ عرصے راز نہیں رہ سکتی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.