5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس میں مظاہرے، وزرا ء کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں دھرنا
جنگ نیوز -
تیونس ... تیونس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،مظاہرین نے وزرا کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں دھرنا دیا۔دارالحکومت تیونس میں مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کے قریب پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی ،مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کے دروازے توڑڈالے اور وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگے،مظاہرے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،مظاہرین وزیراعظم ہاوس کے گراونڈ میں دھرنا دیا،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کابینہ میں کچھ وزرا کو تبدیل کیا جائے ،مظاہرین شام کواس وقت منتشر ہوگئے جب کابینہ میں شامل کچھ وزرا کو تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس منعقدہوا۔ ادھر تیونس کے سیاست دان نگران حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ایک کونسل کے قیام کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔