تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش ،سٹرکیں زیر آب

جنگ نیوز -
جدہ ... جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سٹرکیں زیر آب آگئیں اور متعدد بچے اسکولوں میں پھنس گئے۔سعودی عرب کے مختلف شہروں جدہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ، طائف میں زبردست بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں، درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس کر رہ گئیں ۔اسکول ،بندرگاہ،جامعہ ملک عبد العزیز بند اور امتحانی پرچے ملتوی کر دئے گئے،جدہ اور شمالی حدود اور جدہ ریجن میں گزشتہ روز زبردست بارش ہوئی، وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ یہ سلسلہ6گھنٹوں سے زائد جاری رہا، مکہ مکرمہ اور دور دراز سے آنے ولے طلبا ٹریفک نظام معطل ہونے کی وجہ سے آج رات پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب ،پاکستانی اسکول عزیزیہ میں عارضی طور پر قیام کیا، انہیں اسکول انتظامیہ نے تمام سہولتوں کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے والدین کو پیشگی اطلاع دیے دی تھی کیونکہ ان بچوں کے والدین خود بھی ٹریفک میں طویل قطاریں اور کئی راستے بند ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے رہے، تیز بارش کی وجہ سے ڈرائیور سیلابی ریلے سے گاڑیاں گزارنے سے گریز کرتے رہے، جبکہ جدہ مکہ رنگ روڈ پر ٹریفک بری طرح پھنسی ہوئی ہے۔ بعض گھروں میں کھڑکیوں اور دروازوں سے تیز ہوا کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔جدہ کے علاقے کبابش،عزیزیہ ،شرفیہ،حیی النعیم،سلیمانیہ کے علاقوں میں ریستورانوں ، سپر اسٹورز کے دروازے سے پانی اندر داخل ہو گیا، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.