تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور: متنی میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر اور پولیس وین پر حملہ

جنگ نیوز -
پشاور: متنی میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر اور پولیس وین پر حملہ

پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ متنی میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر اور پولیس وین پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی پر ملزم فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے متنی میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر پر ہلہ بول دیا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افردنے امن کمیٹی کے سربراہ کے گھرپر راکٹ حملہ بھی کیا جس سے ایک خاتون موقع پر زخمی ہوئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے کچھ دیر بعد متنی کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد نے معمول کے گشت پر موجود پولیس وین پر حملہ کیا ،حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا تاہم تمام اہل کا رمحفوظ رہے،ملزمان جوابی کارروائی کے بعد فرار ہوگئے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.