تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:دو مارکیٹوں میں لگنے والی کو آگ پر قابو پالیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی:دو مارکیٹوں میں لگنے والی کو آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی…کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر واقع دو مارکیٹوں میں لگنے والی کو آگ پر قابو پالیا گیا ہے24 فائرٹینڈر اور دو واٹر باوئز نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا ہے،جبکہ آتشزدگی کے باعث15 سے زائد دکانیں جل کر متاثر ہوئیں۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر واقع دو کمرشل مارکیٹوں میں رات گئے پراصرار طور پر اچانک ایک ساتھ آگ بھٹرک اٹھی،،اور آتش ذدگی نے چند ہی لمحوں میں شدت اختیار کرلی،آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ابتدا میں 2 فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا،تاہم آگ کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے عملے اور فائر ٹینڈرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ایم اے جناح روڈ پر واقع رفیق سینٹر کی دکانوں میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی آتیں رہیں،جس کے باعث جائے حادثہ پر موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا ،جبکہ آگ نے عمارت کے گروانڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے والی متاثرہ عمارتوں میں آٹو پارٹس ،گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس ،شیشے اور بیٹریاں فروخت کی جاتی تھیں،جس کے باعث فائر بریگیڈ اہلکاروں کو آگ بجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پٹرا،ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم نے جیو نیوز کو بتایا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لئے24 فائر ٹینڈر ، 2 واٹر باؤئزر اور کیمیکل کا استعمال کرکے آگ پر قابو پایا گیا،لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا عملہ متاثرہ عمارت میں بجلی کی تاروں کی مرمت کا کام کررہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.