تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ماسکو : قفقاز میں کار بم دھماکا چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ماسکو : قفقاز میں کار بم دھماکا چار افراد ہلاک

ماسکو … ماسکو کے علاقے قفقاز میں کار بم دھماکہ چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق روس کے شورش زدہ شمالی علاقے قفقاز میں کیفے کے سامنے کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپوٹ کے مطابق بم دھماکہ کے واقع میں موقع پر ہی تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران روس میں دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے اس سے پہلے پیر کو روسی دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پرخودکش دھماکے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.