تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:گڈاپ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی:گڈاپ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو شہریوں کے اغوا کرنے اور ان سے تاوان وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے بقائی کیڈٹ کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم حاکم علی اور اس کے ساتھی دو تاجروں کو اغوا کرکے تاوان وصول کر چکے ہیں،جن کی شناخت مقیم اور طیب کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ رات گئے ملزمان ایک فارم ہاؤس کے مالک کو اغوا کرنے کی غرض سے آئے جب پولیس مقابلہ ہوا ، گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے ایک رپیٹر اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.