تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصرمیں پابندی کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصر میں پابندی کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور سوئز شہر میں مظاہرین نے سرکاری عمارت کو آگ لگادی،امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مصری حکومت سیاسی ،معاشی اور سماجی اصلاحات کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔مصر میں تین دن سے جاری مظاہروں میں مصری صدر حسنی مبارک کی برطرفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بدھ کو شمال مشرقی شہر سوئز میں مظاہرین نے حکمران جماعت کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا،پولیس نے آنسو گیس پھینک کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی،مظاہرین نے ایک سرکاری عمارت نذر آتش کردی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں55 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا آزادی اظہار سمیت مصری عوام کے بین الاقوامی حقوق کی حمایت کرتا ہے ،مصر کی حکومت پرامن مظاہرے روکنے سے باز رہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اس وقت مصری حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ سیاسی ،معاشی اور سماجی اصلاحات کرلے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.