تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسکرز ایوارڈکی12 نامزدگیاں حاصل کرنیوالی فلم ’دا کنگز سپیچ“ کی کہانی

جنگ نیوز -
لندن ... فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر اعزاز آسکرز ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والیبرطانوی فلم ’دا کنگز سپیچ“ کی کہانی کیا ہے ، اور کن شعبوں میں اس نے آسکرکی نومینیشن جیوری کومتاثر کیا ہے۔2011 کے آسکر ایوارڈ میں سب سے زیادہ شعبوں میں ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی فلم دی کنگز اسپیچ دراصل کہانی ہے برطانوی بادشاہ جارج ششم کی جو بولنے میں ہکلانے کے سبب بادشاہ بننے کے لیے نااہل سمجھے جاتے تھے،فلم میں جارج ششم کے بادشاہ بننے ، اورخطابت کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ان کے علاج کے غیر روایتی طور اطوار کو بہت خوبی سے پیش کیا گیا ہے اسی لیے تو یہ فلم آسکر ایوارڈ کے لیے 12 نامزدگیاں لے اڑی ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم خطابت کی تربیت کے بعد ایک کامیاب بادشاہ کی حیثیت سے مقبول ہوئے تھے۔فلم میں اس بادشاہ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کولن فرتھ نے بھی اس کردار میں جان ڈال کر خود کو بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل کرالیا ہے،بادشاہ کی تربیت کرنیوالے لائنیئل لوگ کا کردار ادا کرنے والے جیفری رش بہترین معاون اداکار، اورملکہ الزبتھ دوم بننے والی اداکارہ ہیلینا بونہم کارٹر بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں،دی کنگ اسپیچ، بہترین فلم،بہترین ڈائرکٹر،سنیماٹو گرافی، کوسٹیوم،آرٹ ڈائریکشن، ایڈیٹنگ، بہترین میوزک، ساونڈ مکسکنگ اور بہترین اسکرین پلے کے شعبوں میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہے۔آسکر کی نومینیشن جیوری نے تو 12 شعبوں میں دی کنگز اسپیچ کو آسکر کی ڈوڑ میں پہنچادیا ہے اب یہ فلم کس کس شعبے میں میدان مارے گی اس کے لیے کیجئے 27 فروری تک انتظار جب آسکر کا میلا سجے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.