تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:زہریلا دہی کھانے سے ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں جنرل اسپتال کے تین ملازمین ناشتے کے دوران زہریلا دہی کھا لیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور دو کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جنرل اسپتال کے تین ملازم زبیر،شہزاد اور سجاد ناشتے کے لیے اسپتال کے قریب ایک دکان پر گئے جہاں زہریلا دہی کھانے سے ان کی حالت غیر ہونے لگی۔جس پر انہیں فوری طورطبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں زبیر نامی شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.