5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وہاڑی میں سوزوکی پک اپ الٹنے سے 3افراد ہلاک،6زخمی
جنگ نیوز -
وہاڑی…وہاڑی میں بورے والا کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک سوزوکی پک اپ بورے والہ سے عارف والہ جا رہی تھی کہاکہ اڈہ کوارٹر کے مقام پر سوزوکی پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال پہنچا دیاگیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی۔