تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا،ہتھکڑی لگے ملزم کی چلتی گاڑی سے فرار کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا میں پولیس نے ہتھکڑی میں جکڑے ملزم کی چلتی گاڑی سے فرار کی کوشش ناکام بنادی ۔ امریکا میں چوری کے متعدد وارداتوں میں گرفتار 20 سالہ نوجوان کو جب پولیس کی گاڑی میں سالٹ لیک کاونٹی جیل لے جایا جا رہا تھا اسی دوران ملزم نے طبیعت خرابی کا بہانہ بنایا اور کھلی ہوا لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر پولیس آفیسر نے شیشہ کھولا ۔کار 30 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی اسی دوران ملزم نے کار کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی ۔مگر جناب یہ امریکی پولیس تھی جو کسی ملزم کو اتنے آسانی سے فرار ہونے نہیں دیتی ۔رپوٹ کے مطابق فرار کی کوشش میں ناکام ملزم معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.