5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
موڈ اچھا رکھنے کیلئیروزانہ5گھنٹے کی پرسکون نیند لیں
جنگ نیوز -
لندن…طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون اور موڈ اچھا رکھنا چاہتے ہیں توروزانہ پانچ گھنٹے کی پرسکون نیند لیں ۔ برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ گھنٹے کی پرسکون نیند سے ذہنی اور جسمانی صحت بہتر رہتی ہے،ماہرین کاکہنا ہے کہ خوابی کا شکار افراد دوسروں کے ساتھ باہمی تعلقات میں مسائل کا شکار رہتے ہیں ،نیندپوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کا موڈ خراب اور غصہ ان کی ناک پر رہتا ہے، ماہرین کے مطابق بچوں کو اسکول سے ہی نیندکی اہمیت اور بے خوابی سے متعلق شعور دینا ضروری ہے۔