5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:آٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ کے واقعے کی رپورٹ درج
جنگ نیوز -
کراچی … ایم اے جناح روڈ پر رفیق پلازہ میں لگنے والی آگ پر 24 فائرٹینڈرز اور دو واٹر باوئزر نے قابو پایا ،درجن سے زائد دوکانیں جل کر راک ہو گئیں ۔ کراچی:کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ایک عمارت میں آگ لگ گئی،جس نے قریبی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائربریگیڈ کو اطلاع دینے پر ابتدا میں پانچ اور پھر شدت زیادہ ہونے کی صورت مین مزید گا ڑیاں طلب کی گئی آگ نے عمارتوں کے گروانڈ فلور اور فرسٹ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے والی عمارتوں میں آٹو پارٹس اور اسپیئر پارٹس کی دوکانیں ہیں۔ابتدا میں آگ شارٹ سرکت کا نتیجہ کہا گیا تاہم بعد میں شواہد سے یہ بات ثابت نہیں ہورہی کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تھانہ پریڈی میں درج کرکے کیس انویسٹی گیشن کے سپرد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آگ مبینہ طور پر تخریب کاری کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے میں کیمیکل کے استعمال کا شبہ ہے کیوں کہ نارمل آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے تیسرے درجے کی یہ آگ بجھانے کے لیے فوم استعمال کیا گیا۔حکام کے مطابق شارٹ سرکٹ سے اگ ایک ہی وقت میں دو مارکیٹوں میں کیسے لگ سکتی ہے ، پورے علاقے کے دوکانداروں کو بھتہ مافیا کی دھمکیوں کا سامنا ہے گزشتہ ہفتے مزاحمت پر ایک تاجرکو بھی قتل کیا تھا۔جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ رفیق سینٹر میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی منقطع ہے ۔ جب بجلی ہی نہیں ہے تو شارٹ سرکٹ کیسے ہوگیا۔