تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:مکان کی دیوار ٹوٹ جانے سے خواتین سمیت5افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پہاڑ گنج کے علاقے میں مکان کی دیوار ٹوٹ کر گرجانے کے باعث دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسیکو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں پہاڑ گنج کے قریب واقع مکان کی دیوار خستہ حالی کے باعث اچانک ٹوٹ گئی،جس کے نتیجے میں دوخواتین اور دوبچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،،متاثرہ افراد کی شناخت 45 سالہ محمد علی،اہلیہ کی شناخت 40 سالہ پالیا،دو بچوں میں 12 سالہ شہزاد،8 سالہ اسد اور ایک پٹروسی خاتون 30 سالہ گل بانو شامل ہیں،جنھیں زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.