تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قطر میں موٹر شو شروع ہو گیا

جنگ نیوز -
دوحہ … دوحہ میں قطر موٹر شو شروع ہوگیا،،شو میں دنیاکی پہلی ہائبرڈhybrid سپرکاراورفیول ایفیشنٹVolkswagen متعارف کروائی گئی ہے ۔دوحہ کے آڈیٹوریم میں کارشوکی تقریب رونمائی کارانڈسٹری کے صدرDr Ulrich Hackenberg نے کی۔Volkswagen کو ایک اچھی اینڈھن سے چلنے والی گاڑی کہاجارہاہے۔جو0.9لیٹرمیں 100کلومیٹر تک دوڑسکتی ہے۔کار ہلکے میٹریل سے بنائی گئی ہے جو ہائبرڈ ہے۔جس میں ٹی ڈی آئی انجن کے دو سلنڈربھی نصب ہیں۔جب کہ پہلی ہائبرڈhybrid سپرکارPorscheبھی شو کاحصہ بنی۔Porscheسوکلومیٹرفی گھنٹہ کافاصلہ 3 سیکنڈ میں اور 200کلومیٹرفی گھنٹہ صرف نوسیکنڈ میں بڑھا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.