تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کو گولیاں نہایت قریب سے نشانہ بنانے کے بعد ماریں گئیں،جس کی شناخت 25 سالہ بلال ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے،ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے نجہی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا،مقتول اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.