5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی جاپان میں شن مو ڈاک آتش فشاں نے دھواں اگلنا شروع کردیا
جنگ نیوز -
ٹوکیو … جنوبی جاپان کےShinmoedake آتش فشاں نے دھواں اور راکھ اگلنا شروع کردیا،،الرٹ جاری کرتے ہوئے دو کلومیٹرتک عوام کو اس کے قریب آنے پر پابندی لگادی گئی۔ٹرین سروس اورفلائٹس معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ Shinmoedake آتش فشاں سے1500 میٹربلنددھوئیں اور راکھ نکل رہی ہے،جس کی قہ سے قریب کی ابادیوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔راکھ سے حد نظر کم ہوگیاہے اور سڑکیں پھسلواں slippery ہوگئی ہیں۔ٹرین سروس اورفلائٹس معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔تاہم کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔