5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان میں جرائم کی مختلف وارداتیں
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں سیکیورٹی کی صورتحال مخدوش ہے انتظامیہ تمام تردعووں کے باوجودحالات کوپرامن رکھنے میں ناکام ہے۔بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کے متعدد واقعات رونماہوئے پشین میں پرانی دشمنی کی بنا پرنوجوان کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیابسیمہ اورسوراب میں لیویزتھانوں پردستی بم سے حملہ کیا گیاجبکہ چھترمیں قومی شاہراہ سے گزرنے والے پل کودھماکہ خیزموادسے اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ دیگر شہروں میں چوری ڈکیتی،راہزنی اوردیگرجرام کی وارداتیں بھی رونما ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔