5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی7رکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں منفی4عشاریہ 5، دالبندین منفی2،نوکنڈی 5.3ژوب منفی ایک عشاریہ5، بارکھان2.5،سبی 3،خضدار منفی 0.5،لسبیلہ3.5، پنجگور 5،پسنی13.5،تربت10، جیونی 17اورگوادر میں 9.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مکران ، نصیر اباد اور سبی ڈویژن میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ ا ،ژوب ور قلات ڈویژن میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔