5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیووس:اوپراسنگرجوزکیریرااورموسیقار اے آر رحمن کیلئے کرسٹل ایوارڈکا اعزاز
جنگ نیوز -
ڈیووس …سوئٹزرلینڈکے شہرڈیوس میں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم میں اوپراسنگرجوزکیریرااور میوزیشن اے آر رحمان کوکرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔41 ویں ورلڈ اکنامک فورم میں ہر سال ایسے فنکار کوایوارڈ دیاجاتاہے جودنیاکی بہتری کے لیے کام کریں۔فلم موسیقار اور گلوکاراے آر رحمان کا کہناتھاکہ غربت کے خلاف کام کرنیوالے ممالک ہی بہترین ہیں اورحل ڈھونڈنااتنا مشکل بھی نہیں۔اے آر رحمن کوبیسٹ اوریجنل سانگ فارٹریک اور بیسٹ اوریجنل اسکورفارفلم کے لیے نامزد کیاگیاتھا۔ہسپانوی اوپراسنگرجوزکیریرانے اسے فنکارکی ڈیوٹی قرار دیا کہ وہ معاشرے میں بہتری لانے کے لیے کام کرے۔