5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چیچہ وطنی:سانحہ لاہور میں شہید اہلکار کو سپرد خاک کر دیا گیا
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی…لاہورخود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار آصف ندیم کو چیچہ وطنی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔لاہور پولیس کے بہادر اور نڈر چوبیس سالہ پولیس اہلکار آصف ندیم نے گزشتہ روز لاہور میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہونے والے خودکش حملے میں اپنی جان کا نزرانہ دیا تھا۔ شہید کی نماز جنازہ چیچہ وطنی کے گاؤں 106سیون آر میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید آصف ندیم نے چار سال قبل پولیس فورس جوائن کی تھی اور تین ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی۔ شہید نے سوگواروں میں والد اور بیوہ کے علاقہ چار چھوٹے بہن بھائی چھوڑے ہیں۔