5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شکر گڑھ سیکٹر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ
جنگ نیوز -
لاہور…شکر گڑھ سیکٹر کی ورکنگ باؤنڈری پر آج بھارتی سکیورٹی فورس نے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی پاکستان رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی فائرنگ رک گئی۔پاکستان رینجرز حکام کے مطابق آج صبح4 بجے کے قریب بھارتی سکیورٹی فورس کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔ رینجرز حکام کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستانی علاقے میں4 چھوٹے دھماکے کئے اور فائرنگ کا سلسلہ بھی8 گھنٹے تک جاری رکھا ۔پاکستان رینجرز حکام نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔