5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اداکار بوبی دیول آج اپنی44ویں سالگرہ منارہے ہیں
جنگ نیوز -
گوا …بالی ووڈ اداکار بوبی دیول آج اپنی44ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکار بوبی دیول اپنی44 ویں سالگرہ اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی شہرگوا میں منائیں گے ۔27 جنوری 1967کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونیوالے وجے سنگھ دیول عرف بوبی دیول نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز1977میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلم"دھرم ویر"سے کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی فلم"برسات"تھی جو1995میں ریلیز ہوئی جس کے بعد انہوں نے بیشمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سےGupt:The Hidden Truth،سولجر،بادل،چمکو،اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو ،جھوم برابر جھوم،اپنیسمیت کئی فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا۔حال ہی میں بوبی دیول نے اپنے والد دھرمیندرا اور بھائی سنی دیول کے ساتھ فلم "یملاپگا دیوانہ "میں کام کیا ہے جسے باکس آفس پر بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔