تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی اسمبلی کی رائٹ سائزنگ کی جائے ، ایم این اے رانا تنویرکامطالبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کی عطیہ عنایت اللہ اور شہناز شیخ نے، قومی اسمبلی میں کہاہے کہ این آئی سی ایل کیس کاتفتیشی افسرجانبدارہے،اسے ہٹایا جائے۔ شہنازشیخ کاکہناہے کہ مونس الٰہی کے منیجرپرتشددکرکے بیان لیاگیا۔ مسلم لیگ ن کے رانا تنویر نے قومی اسمبلی کی رائٹ سائزنگ کامطالبہ کردیاہے۔ مسلم لیگ کے رانا تنویر نے کہا کہ مشرف نے قومی اسمبلی ارکان کی تعداد207سے342کردی جس سے اخراجات بڑھے ،اس لئے قومی اسمبلی کی بھی رائٹ سائزنگ کی جائے ۔قومی اسمبلی میں کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو36ارب روپے سے زائد کی اضافی آمدن ہوئی تھی۔ اسمبلی میں بعض ارکان نے کیبل ٹی وی پر بعض ڈراموں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کیبل پر غیر اخلاقی مناظر دکھائے جارہے ہیں۔اطلاعات کے وزیر مملکت صمصام بخاری نے بتایا کہ گذشتہ4 ماہ میں قواعد کیخلاف ورزی پر540 کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی نے آج بوائلر اینڈ پریشر ویسلز کا ترمیمی بل منظور کیا ۔ پیپلز پارٹی کی فوزیہ وہاب نے کہا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ عدالتیں ان کو بری کر دیتی ہیں، بعد میں اسمبلی کا اجلا س کل دن10 دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.