تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی ریاست راجستھان میں خواتین کو مفت ٹریکٹر فراہم کردیئے گئے

جنگ نیوز -
جے پور…بھارتی ریاست راجستھان میں زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے ایک انوکھا قدم حکومت کی جانب سے خواتین کو ٹریکٹر مفت فراہم کر دیئے گئے۔ ریاست راجستھان حکومت نے زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے ایک خصوصی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت خواتین میں مفت ٹریکٹر تقسیم کئے گئے۔ٹریکٹر حوالے کرنے کی خصوصی تقریب کے موقع پر خواتین ٹریکٹر چلاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ اسکیم کے مطابق پانچ سو خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دیئے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ کلکٹر الوار کے مطابق اس اسکیم سے خواتین میں اعتماد بڑھے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.