تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کیٹ مڈلٹن ڈیانا سے زیادہ فیشن کا شعور رکھتی ہیں،ڈیزائنر

جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کا عروسی جوڑا تیار کرنیوالی فیشن ڈیزائنر ایلزبتھ ایمانویل کا کہنا ہے کہ کیٹ مڈلٹن ڈیانا سے زیادہ فیشن کا شعور رکھتی ہیں۔شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کو کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے اور اس شاہی جوڑے کی شادی کے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسہ بھی شروع ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا یہ بات جاننے کی کوشش کر رہا کہ کیٹ مڈلٹن کون سا لباس پہنیں گی اور ملبوسات کا ڈیزائنر کون ہوگا۔ڈیزائنر ایلزبتھ ایما نویل کا کہنا ہے کہ شادی کے وقت ڈیانا نسبتاً کم عمر تھیں اور انھیں فیشن میں کچھ زیادہ دلچسپی نہ تھی لیکن مستقبل کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا ذوق ڈیانا کے مقابلے میں بہتر ہے۔کیٹ مڈلٹن جنھیں فیشن میگزین وینٹی فیئر کی جانب سے2008 میں خوش لباس افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔اپریل میں شہزاہ ولیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.