5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بجلی فراہم کرنیوالی8کمپنیوں کے نرخوں میں فی یونٹ 58پیسے کمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے ملک میں بجلی تقسیم کرنے والی آٹھ کمپنیوں کو نرخوں میں فی یونٹ اٹھاون پیسے کی کمی کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔کے ای ایس سی کے علاوہ ، ان آٹھوں کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ، بجلی نزخوں میں چھالیس پیسے کمی کی اجازت مانگی تھی ۔ نیپرا نے اس کی سماعت کرکے کمی کو بارہ پیسے بڑھا کر اٹھاون پیسے کرنے کی کی ہدایت کردی۔ اس کمی کا اطلاق جنوری کیلئے ہوگا اور آئندہ ماہ کے بلز میں اسے ایڈجسٹ کیا جائے گا، بجلی نرخوں سے متعلق کے ای ایس کی پٹیشن پر سماعت ، یکم فروری کو ہوگی۔