تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چارسدہ اور جنوبی وزیرستان میں دو اسکول تباہ، باجوڑ میں کرفیو

جنگ نیوز -
پشاور…چارسدہ اور جنوبی وزیرستان میں تعلیم دشمن عناصر نے دو اسکولوں کو تباہ کردیا،باجوڑایجنسی میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔ چار سدہ میں شب قدر کے علاقے سرو کلی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔جنوبی وزیرستان میں بھی موسیٰ نیکہ ہائی اسکول دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاگیا۔ادھر باجوڑ ایجنسی میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ۔ شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے فورسز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں ۔فورسز نے تحصیل نواگئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ، مہمند ایجنسی کے علاقے مچنی میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے،تحصیل صافی میں ماٹر گولہ گرنے سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.