5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حمزہ شہباز کا میو اسپتال کا دورہ ، سانحہ چہلم کے زخمیوں کی عیادت
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے میو اسپتال کا دورہ کیا،اور بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ایم این اے حمزہ شہبازشریف نے زخمیوں کوتسلی دی کہ انہیں ہرطرح کی طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ حمزہ شہباز نے میو اسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔