تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے سیلاب، ایک شخص ہلاک، تین زخمی

جنگ نیوز -
جدہ…سعودی عرب میں شدید بارشوں کے دوران حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کرنے اور اس سلسلے میں خصوصی فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز شام میں ہونیوالی شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔جدہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے۔سول ڈیفنس کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے زخمی8افرادکو اسپتال پہنچایا گیا۔ضلع بالاد میں شدید بارشوں سے5تاریخی عمارتیں گر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ادھر شاہ عبداللہ نے وزیر خزانہ کوصورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدمات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر حالات پر قابو پانے کیلئے حکومتی اہلکار دن رات کام کریں ،اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کو سخت سزا کاسامناکرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.