تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قابل اعتراض مواد والی ویب سائٹس بلاک کر رہے ہیں، وزارت اطلاعات

جنگ نیوز -
لاہور…وزارت اطلاعات نے عدالت عالیہ کو بتایا ہے کہ حکومت قابل اعتراض مواد والی تمام ویب سائٹس کو بلاک کر رہی ہے۔یہ بات لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران بتائی گئی۔ عدالت میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیس بک پر قابل اعتراض خاکوں کی نمائش جاری ہے اور حکومت نے عدالتی احکامات کے باوجود فیس بک کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کیاجائے گا۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.