تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس اور مصرکے بعد یمن میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے

جنگ نیوز -
صنعاء…بے روزگاری ، کرپشن اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پرآگئے۔تیونس کے بعد کئی دوسرے ممالک میں بھی احتجاج کرتے عوام صدر اور حکومت کی برطرفی کامطالبہ کررہے ہیں۔تیونس میں ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں میں صدراور ان کاخاندان ملک چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ عوام نے انقلاب تک آواز بلند کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔دوسری طرف انڈونیشیا میں عوام بھی نعرے لگاتے ، بینرز اٹھائے حکومت ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مصر میں صدرحسنی مبارک کیخلاف احتجاج جاری ہے تین دن میں اب تک6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور ایک ہزار کوگرفتارکرلیاگیاہے اور اب نئے مظاہرے یمن میں شروع ہوئے ہیں،جہاں ہزاروں یمنی مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔دارالحکومت میں چار جگہ سے جمع ہونے والے مظاہرین صدر کے حکومت میں 33 سال مکمل ہونے پراحتجاج کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.