5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیٹ مین لائیو شو کے لیے آڈیشنز، سینکڑوں نوجوانوں کی شرکت
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ کے ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس نے گذشتہ سال بیٹ مین لائیو اسٹیج شو شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سال2011سے یورپ ،برطانیہ اور امریکہ کے مختلف شہروں میں بیٹ مین شوز پیش کیے جائیں گے۔اسی حوالے سیلندن میں بیٹ مین لائیو اسٹیج شو کی تیاریوں کو آگے بڑھاتے ہوئے آڈیشنز کا آغاز کردیا گیا ہے اور پہلے ہی دن سینکڑوں افراد نے آڈیشنزمیں شرکت کی۔سپر ہیرو اور ولن کے کردار پر مبنی اس مشہور فلم کے اسٹیج شو کا حصہ بننے کے لیے آڈیشنز میں شامل نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے خود کو بیٹ مین،جوکراورکیٹ وومین کے کرداروں میں ڈھالا ہوا تھا۔تھیٹرز کے بجائے برطانیہ کے بڑے ارینازمیں پیش ہونے والے ان اسٹیج شوز مین ایکروبیٹ،کرتب بازی اور بیٹ موبائلز سے دلچسپ کرتب پیش کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے100فٹ چوڑے اور60فٹ گہرے سیٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔