5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یورپی ممالک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… یورپی ممالک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فرانس میں ڈیزل کی قیمت 1.08سے بڑھ کر1.40یورو فی لیٹر ہوگئی، اسی تناسب سے پٹرولیم کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ تیل کی حالیہ قیمتوں میں اضافے سے عام شہری اور خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ کا شعبہ زیادہ متاثرہ ہوا ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ ٹیکسی والے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے تیل کی قیمتوں کے بڑھنے پر کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔