5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منہاج القران جاپان کے صدر انعام الحق کی والدہ انتقال کر گئیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی /نمائندہ جنگ…جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اور منہاج القران جاپان کے صدر انعام الحق کی والدہ گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں جس کے بعد انعام الحق فوری طور پر لاہور روانہ ہوگئے، انکی والدہ کے انتقال پر جاپان بھر میں قائم پاکستانی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے انعام الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، دیگر رہنما،میاں جاوید، شمس بٹ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم آرائیں، سینئر نائب صدر رانا عامر، سینئر پاکستانی عبدالرحیم آرائیں، عبدالرحمن صدیقی، مشتاق قریشی، حسین خان، اصغرحسین، سینئر صحافیوں چوہدری شاہد رضا، ناصر ناکاگاوا، راشد صمد خان، شاہد رحمن سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے اللہ تعالیٰ سے انعام الحق کی والدہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔