5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فرانس:شدید سردی سے بیماریاں اور اموات بڑھ گئیں
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں شدید سردی کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافے بڑھ گیا جس سے اموات میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیاہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ برسوں کی نسبت یورپی ممالک سمیت فرانس میں قبل از وقت برف باری کے باعث لوگوں کو شدید سردی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات کرنے میں سخت دشواری اور مشکلات کا سامنا رہا۔ علاوہ ازیں برف باری کا دورانیہ زیادہ ہونے اور شدید سردی کا زور جاری رہنے کے باعث بغیر چھت کے زندگی گذارنے والوں کو بیماریوں اورمشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے امسال سردی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔