5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:چہلم دھماکا، تھانوں میں حدود کا تنازع حل کرنیوالے پٹواری طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں25 جنوری کی شام جس مقام پر خودکش دھماکا ہوا وہ کس تھانے کی حدود میں ہے ، یہ معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا ،حدود کے تعین کیلئے پولیس پٹواری کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔محکمہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایس پی آپریشن ڈاکٹر شہزاد آصف اور ایس پی انوسٹی گیشن اعجاز شفیع کو تھانوں کی حدود کے تعین کا ٹاسک دیا گیاہے۔ ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج ہر صورت تھانوں کی حدود کا تعین کرکے رپورٹ دی جائے ۔ان پولیس افسران نے حدود کا معمہ حل کرنے کیلئے پولیس پٹواری کی خدمات حاصل کر لی ہیں جس نے نیوانارکلی،بھاٹی اور لوہاری تھانوں کی حدود معلوم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔