5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیٹرکے پاس زیادہ دیر نہ بیٹھیں،موٹے ہوسکتے ہیں!
جنگ نیوز -
لندن … سردیوں میں گھر کو گرم رکھنا اور ہیٹر کے پاس بیٹھنا کسے اچھا نہیں لگتا،لیکن تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ایساکرنے سے موٹاپے میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔لندن میں ماہرین کے مطابق سرد موسم میں گھر اور گاڑیوں میں ہیٹر کے استعمال سے بظاہر تو گرمائی آجاتی ہے لیکن اس سے جسم میں موجود کیلوریز ضائع نہیں ہوتیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جسم پہلے ہی گرم ہوگا تو اسے حرارت حاصل کرنے کیلئے براؤٴن فیٹ کو توانائی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی جو موٹاپے کا سبب بنے گی، اس لیے ضروری ہے کہ سردی کے دنوں میں بھی کچھ وقت دفتریا گھر سے باہر گزارا جائے۔